بلیوں کے لیے آباد کیا گیا گاؤں عالمی توجہ کا مرکز بن گیا - Public News - Justwatch.pk

بلیوں کے لیے آباد کیا گیا گاؤں عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

cat village in turkey
 

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی میں خاص طور پر بلیوں کے لیے آباد کیا گیا گاؤں عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔اس گاؤں کو دیکھنے کے لیے نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی سیاحوں کی بھی بڑی تعداد ادھر کا رخ کرتی ہے۔ سیاح  نہ  صرف لطف اندوز ہونے آتے ہیں بلکہ وہ بلیوں کی خوراک اور دیگر آسائشات کے لیے منتظمین کو فنڈز بھی دے کر جاتے ہیں۔ یہاں ایک قدرتی چشمہ بھی موجود ہے جس کا پانی انسانوں اور بلیوں کو فراہم کیا جاتا ہے۔


بلیوں کے اس گاؤں کو ترک نوجوان مہمت اوربان اور ان کی اہلیہ مژگان اور بان نے ساتھی رضا کاروں کی مدد سے بسایا ہے۔ جو بلیاں کبھی سڑکوں اور گلیوں میں بھٹکتی پھرتی رہتیں تھیں، اب بڑے رعب سے یہاںزندگی بسر کرتی ہیں۔ بلیوں کے لیے ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ بھی تعمیر کی گئی ہے جس میں کئی بلاکس موجود ہیں۔ ان فلیٹوں کو بلیوں کی رنگت اور خوبصورتی کے لحاظ سے الاٹ کیا گیا ہے۔


ہر فلیٹ کی مالک بلی کو اچھی طرح یہ بات معلوم ہے کہ یہ کمرہ اس کے لیے ہی مختص ہے اور کوئی دوسری بلی اسکے فلیٹ میں نہیں آسکتی۔ حفظاتان صحت کے اصولوں کو اپناتے ہوئے بلیوں کو کھانا دیا جاتا ہے اور ان کی صحت کی حفاظت کے لیے ایک وٹرنری ڈاکٹر بھی مختص ہے۔


ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترک جوڑے کی طرف سے انطالیہ میں بلیوں  کے لیے  ایک گاؤں بسایا گیا تھا۔ اس گاؤں میں سو بلیوں کے لیے جھونپڑی سٹائل کے خوبصورت اور رنگ برنگے گھر بنائے گئے تھے۔ یاد رہے کہ ترک قوم جانوروں بالخصوص بلیوں، گھوڑوں اور پرندوں سےخصوصی محبت کرتی ہے۔ ترکی میں بلیوں کے لیے قائم کیے جانے والے اس رہائشی پروجیکٹ کا آئیڈیا بھی مقام ہے۔


مژگان اوربان نے بتایا کہ بلیوں کے پہلے گاؤں میں انہوں نے سو گھر بنائے جبکہ ان کی تفریح کے لیے پارکس اور نہانے کے لیے سوئمنگ پول بھی بنایا گیا تھا، جب بلیوں کے لیے مخصوص 100 جھونپڑیوں والا یہ گاؤں مکمل طور پر بھر گیا تو پھر اس جوڑے اور ترکی کے سٹریٹس انیملز پروٹیکشن ایسوسی ایشن کی انتظامیہ نے اسی علاقے میں بلیوں کے لیے ایک نیا اپارٹمنٹ بلاک قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

 


کوئی تبصرے نہیں: