پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد سلطانز کو چار ووکٹوں سے شکست دے دی - Public News - Justwatch.pk

پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد سلطانز کو چار ووکٹوں سے شکست دے دی

پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد سلطانز کو چار ووکٹوں سے شکست دے دی

 

 

پاکستان سپر لیگ کا پانچواں میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں ملتان سلطانز نے  ۲۰ اوورز میں ۴ وکٹوں کے نقصان پر ۱۹۳ رنز  بنائے اور پہاڑ جتنا ہدف دیا۔

 

ملتان سلطانز کی طرف سے جیمز ونس ۸۴ رنز بنا کر نمایاں رہے  ۔ دوسری طرف جب پشاور زلمی نے بیٹنگ شروع کی تو اوپنرز  امالحق اور کامران اکمل نے اچھا آغاز فراہم کیا۔

 

کامران اکمل اور امالحق نے ۸۵ رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی ۔ اس کے بعد آنے والے بیٹسمن کیڈمور تھے جنہوں نے ۳۲ گیندوں پہ ۵۳ رنز  کی شاندار اننگ کھیلی اور ٹیم کو جیتنے کی پوزیشن پہ لے گئے۔ 

 

بعد ازاں  شعیب ملک اور حیدر علی  نے ۳۵ رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو ایک اوور پہلے ہی جتوا دیا۔ اور پشاور زلمی نے صرف ۴ وکٹوں کے نقصان پہ پہاڑ جتنا ہدف زیر کیا۔


مین آف دی میچ ٹام کیڈمور کو دیا گیا کیونکہ انھوں ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔



پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کے نام:

وہاب ریاض (کپتان)  ، حیدر علی ، امام الحق ، کامران اکمل ، ٹام کوہلرکڈمور ، ثاقب محمو، محمد عمران ، محمد عرفان ،مجیب الرحمٰن ، شیرفین رتھر فورڈ ، شعیب ملک


ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کے نام

محمد رضوان (س) ، کارلوس برتھویٹ ، خوشدل شاہ ، کرس لین   ، ریلی روسو ، شاہد آفریدی، صہیب مقصود  ، سہیل تنویر ، عثمان قادر ، جیمز ونس، شاہنواز دانی




کوئی تبصرے نہیں: