جمعہ کے روز عائزہ خان کی طرف سے سالگرہ کی مبارکباد دینے کے بعد ترک اسٹار گلسم علی نے بھی جواب میں پاکستانی اداکارہ عائزہ خان سے محبت کا اظہار کیا۔
گلسم ، جنہوں نے تاریخی اور مشہور ترکی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں اصلیحان خاتون کے کردار سے شہرت حاصل کی ، انسٹاگرام پر اُنہوں نے مختلف ہرٹ ایموجیز کا استعمال کرتے ہوئے عائزہ خان کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔
اس سے قبل ، وہی تصویر مہر پوش اداکارہ نے اپنی دوست کو اُن کی 26 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارک باد دینے کی غرض سے انسٹاگرام سٹوری پر پوسٹ کی تھی۔
عائزہ نے کہا تھا ، "سالگرہ مبارک ہو میری خوبصورت دوست @gyulsim"۔
اُنہوں نے ہرٹ ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے بھی اپنی دوست سے محبت کا اظہار کیا۔ عائزہ خان اور گلسم نے حال ہی میں ایک پاکستانی برانڈ کے لئے اکٹھے پروجیکٹ پر کام کیا اور انہوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر زبردست تصاویر اور ویڈیو بھی شیئر کیں۔
عائزہ نے حال ہی میں ترکی کا دورہ کیاتھا جہاں انہوں نے گلسم علی سے ملاقات بھی کی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں