حلیم عادل شیخ کو حلقہ بدر کردیا گیا - Public News - Justwatch.pk

حلیم عادل شیخ کو حلقہ بدر کردیا گیا

الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ جو کہ سندھ اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن ہیں حلقہ سے بدر کردیا ہے ۔ کراچی میں صوبائی سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 88 میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔
 


 

جہاں پر حلیم عادل شیخ اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ ریلی کی قیادت کررہے تھے ۔ ملیر پولیس نے قانون کے مطابق اور الیکشن کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔

 

پولیس کے مطابق انکو انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کے جرم میں حراست میں لے کر حلقہ بدر کر دیا گیا ہے۔

 

ملیر پولیس کے حاضر ڈیوٹی افسر سلطان محمود کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا اختیار استعمال کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو علاقہ بدر کروادیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں: