عوام نے کل ووٹ کو عزت دی ۔ مریم نواز کی پریس کانفرنس - Public News - Justwatch.pk

عوام نے کل ووٹ کو عزت دی ۔ مریم نواز کی پریس کانفرنس


 

 

مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے عوام نے کل ووٹ کو عزت دو بیانیے کو عزت دی ہے اور حمایت کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے عوام نے بڑی تعداد میں نکل کر اپنے ووٹ کا استعمال کیا اور تبدیلی سرکار کو شکست دی ہے۔

 

 اس کے ساتھ ساتھ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کو پتا ہے کہ ووٹ چور کون ہیں۔ انھیں معلوم تھا ہے کہ انکو شکست ہوگی لیکن اتنے برے طریقے ہوگی یہ معلوم نہیں تھا۔

 

 مریم نواز نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں نے ضمنی انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد کی جانیں ضائع ہوئیں۔

 

 

رہنما مسلم لیگ ن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر آباد اور ڈسکہ کا پولنگ کے عمل میں انتہائی سست روی دیکھائی گئی۔ جہاں پر ہمارا امیدوار جیت رہا تھا وہاں کئی مرتبہ پولنگ روکی گئی۔ لیکن اس کے باوجود چاروں صوبوں میں حکومت کو شکست ہوئی ہے۔


 

کوئی تبصرے نہیں: