وزیراعظم عمران خان سری لنکن پرواز سے سفر کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق منگل کو کابینہ کا اجلاس متوقع تھا، جو کہ وزیراعظم عمران خان کے سری لنکن دورے کے باعث موخر کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم 23 فروری کو سری لنکا کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ سری لنکا کیلئے کوئی بھی پاکستانی جہاز استعمال نہیں کریں گے۔ بلکہ سری لنکن کمرشل پرواز سے سفر کریں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے وزیراعظم اکثر کمرشل پروازوں پہ سفر کرتے ہیں تاکہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچایا جاسکے اور انھوں نے اپنے وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں %50 کمی لائی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں