ریسٹورنٹ میں کورونا ویکسین سینٹر قائم، مفت کولڈ ڈرنک بھی ملے گی - Public News - Justwatch.pk

ریسٹورنٹ میں کورونا ویکسین سینٹر قائم، مفت کولڈ ڈرنک بھی ملے گی

corona center is held in israel restaurant
فوٹو : ٹوئٹر


 اسرائیل کے ایک ریسٹورینٹ میں کورونا ویکسین سینٹر قائم کر دیا گیا۔ لوگوں کو ویکسین لگوانے کی حوصلہ افزائی کے لیے نہ صرف ٹیکے لگانے ک پیش کش بلکہ مفت کولڈ ڈرنک بھی پلائی جارہی ہے۔


عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ریسٹورینٹ نے ایک انوکھی پیشکش کر دی۔ ریسٹورینٹ کے ایک حصے کو کورونا ویکسین سینٹر میں تبدیل کردیا گیا جہاں ویکسین لگوانے والے لوگوں کو ریسٹورینٹ کی جانب ٹیکا لگوانے کے بعد مفت کولڈ ڈرنک فراہم کی جارہی ہے۔


ویسے تو پورے اسرائیل میں کورونا وبا کی وجہ سے عوامی مقامات اور ریسٹورینٹس بند ہیں لیکن اس صورتحال میں تل ابیب کے ایک بار ’’جینیہ گیسٹرپب‘‘ نے میونسپل ادارے کے اشتراک سے اپنے ریسٹورینٹ کو طبی مرکز میں تبدیل کردیا۔ بار کے مالک کا کہنا تھا کہ وہ بھی کورونا وبا کے خلاف کوششوں میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنے ریسٹورنٹ میں یہ سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایس او پیز کی مکمل  طور پر پیروی کی جا رہی ہے اور ٹیکے لگوانے والوں کو مفت میں کولڈ ڈرنگ بھی پلائی جارہی ہٰیں۔



کوئی تبصرے نہیں: