مشہور ترک اداکارہ ایسرا بِلگچ پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسڈر مقرر، کب اور کہاں جلوہ گر ہوں گی؟ - Public News - Justwatch.pk

مشہور ترک اداکارہ ایسرا بِلگچ پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسڈر مقرر، کب اور کہاں جلوہ گر ہوں گی؟

esra bilgic appointed as peshawar zalmi brand ambassador


مشہور ترک اداکارہ ایسرا بِلگچ پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسڈر مقرر ہو گئیں۔ پشاور زلمی کے آفیشل ترانے میں بھی ماہرہ خان کے ساتھ جلوہ گر۔۔۔


دنیا بھر میں مقبول ہونے والے ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کے کردار سے شہرت پانے والی اداکارہ ایسرا بِلگچ نے پشاور زلمی کو پی ایس ایل چھ میں بطور برانڈ ایمبسڈر جوائن کر لیا ہے۔اس سیزن میں وہ پشاور زلمی کو سپورٹ کرتی ہوئی نظر آئیں  گی۔


پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ایک ٹوئیٹ میں ترک اداکارہ کو پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسرا بِلگچ کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔


 

جاوید آفریدی نے پشاور زلمی کے فینز کو ی خوشخبری بھی سنائی تھی پی ایس ایل 6 کیلئے پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ بھی جاری کیا جائے گا جس میں تمام برانڈ ایمبسڈر نظرآئیں گے۔


 پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ جاری کر دیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر اسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ اس آفیشل ترانے میں ایسرا بِلگچ کے ساتھ ساتھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ودیگربھی جلوہ گر ہیں۔


 



کوئی تبصرے نہیں: