کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ہونے والے افتتاحی میچ میں شامل کھلاڑیوں کے ممکنہ نام سامنے آگئے - Public News - Justwatch.pk

کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ہونے والے افتتاحی میچ میں شامل کھلاڑیوں کے ممکنہ نام سامنے آگئے

 

پاکستان سپر لیگ کا بےصبری سے انتظار کرنے والے فینز کا انتظار ختم ہونے کو ہے ۔   نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی  کنگز   دفاعی چیمپین اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کی شروعات ہوگی۔ میچ پاکستان ٹائم کے مطابق  رات کے آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔

 

سرفراز احمد کی زیرقیادت گلیڈی ایٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے کامیاب فرنچائز ہیں۔ انہوں نے 2019 میں ٹرافی اٹھائی اور دو بار رنر اپ بھی رہ چکے ہیں۔ وہ پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہنے کے بعد پچھلے سیزن کے مقابلے میں ، اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کے خواہاں ہوں گے ۔پی ایس ایل 6 کے افتتاحی میچ کے دوران دیکھنے والے کھلاڑیوں میں ہارڈ ہٹ ویسٹ انڈیز کے اوپنر کرس گیل ہیں جو کہ اپنے جارحانہ انداز سےکھیلنے میں دنیا بھر میں مشہور ہیں  وہ اس مرتبہ  کوئٹہ کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔


اگر بات کراچی کنگز کی کر لی جائے تو عماد وسیم اس مرتبہ بھی کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔ کراچی کنگز میں کافی عمدہ تجربہ کار کھلاڑی اور اس کے ساتھ ساتھ نئے آنے والے کھلاڑی موجود ہونگے جو کہ کراچی کی جیت کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کریں گے ۔

 

آج کے میچ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کے ممکنہ نام۔

 

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  -  کرس گیل ، ٹام بنٹن ، صائم ایوب ، اعظم خان ، سرفراز احمد (c / wk) ، بین کٹنگ ، محمد نواز ، قیس احمد ، عثمان شنواری ، نسیم شاہ ، محمد حسنین


کراچی  کنگز  - بابر اعظم ، شرجیل خان ، کولن انگرام ، جو کلارک (وکٹ کیپر) ، ڈینش عزیز ، ڈین کرسچن ، محمد نبی ، عماد وسیم ، وقاص مقصود ، محمد عامر ، ارشد اقبال شامل ہیں



کوئی تبصرے نہیں: