وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا خطاب کے دوران کشمیر کا ذکر - Public News - Justwatch.pk

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا خطاب کے دوران کشمیر کا ذکر

 

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا خطاب کے دوران کشمیر کا ذکر
وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا خطاب کے دوران کشمیر کا ذکر

وزیر اعظم عمران خان سری لنکا کے دو روزہ دورہ پر موجود ہیں جہاں انھوں نے کہاہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر ہی واحد تنازعہ ہے ، اوراس کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ہی ہوسکتا ہے۔

 

 وزیر اعظم نے یہ باتیں کولمبو میں پاکستان سری لنکا تجارتی اور سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیں اس اجلاس کی صدارت  سری لنکا کےوزیراعظم  مہندا راجاپکسا اور وزیر اعظم پاکستان نے مشترکہ طور پر کی۔

 

کانفرنس کا انعقاد دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے راستوں کی تلاش کے لئے کیا گیا تھا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے منتخب ہونے کے بعد ہندوستانی حکومت کو پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کا موقع فراہم کرنے کی پیش کش کی لیکن اس سے کچھ بھی فائدہ نہیں ہوا۔


 وزیراعظم نے مزید کہا کہ "ہمارا واحد تنازعہ کشمیر پر ہے اور اسے صرف بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ برصغیر میں تمام تنازعات کو بات چیت سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ 

 

 انکا مزید کہنا تھا کہ چین اور امریکہ کی بڑھتی ہوئی دوریوں  کو کم کرنے کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔  سری لنکا اور پاکستان باہمی تعلقات اور کاروبار سے غربت کو کم کر سکتے ہیں ۔


کوئی تبصرے نہیں: