پیلے رنگ کے پینگوئن سے سب لوگ حیران، تصویریں وائرل ہوگئی - Public News - Justwatch.pk

پیلے رنگ کے پینگوئن سے سب لوگ حیران، تصویریں وائرل ہوگئی

yellow penguin
 

جارجیا: (ویب ڈیسک) جارجیا میں پیلے رنگ کے پینگوئن کی خوبصورتی نے سب لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ پینگوئن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔


غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جارجیا میں وائلڈ لائف فوٹو گرافر نے ایک لاکھ 20 ہزار پینگوئنز میں سے پیلے رنگ کے پینگوئن کو ڈھونڈ نکالا۔ فوٹو گرافر نے دعوہ ہے کہ  کسی نے بھی آج تک زرد رنگ کی پینگوئن نہیں دیکھی ہو گی اور وہ خود بھی اس پینگوئن کو دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔



فوٹو گرافر نے بتایا کہ  انہوں نے انٹارکٹیکا اور جنوبی اٹلانٹک میں دو ماہ کی فوٹو گرافی کے دوران اس پیلے رنگ کی پینگوئن کو دیکھا تھا جس کے پر کالے رنگ کی بجائے زرد رنگ کے تھے فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ جب ہم نے فوٹو گرافی کرتے ہوئے اتنی بڑی تعداد میں پینگوئن کو دیکھا تو ان کی تصویر لینے کے لیے رک گئے۔ تاہم وہاں ہم نے ایک لاکھ 20 ہزار پینگوئن میں سے ایک سب سے الگ رنگت کی پینگوئن دیکھی جسے فوری طور پر اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔



کوئی تبصرے نہیں: