پی ایس ایل 6 شروع ہونے سے قبل ہی ایک کھلاڑی میں کورونا کی تصدیق - Public News - Justwatch.pk

پی ایس ایل 6 شروع ہونے سے قبل ہی ایک کھلاڑی میں کورونا کی تصدیق

player tested positive in corona test


جبکہ کراچی میں پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز کچھ گھنٹوں بعد ہونے جا رہا ہے، اس کے ساتھ ہی ایک پلیئر کا کویڈ - 19 کا مثبت ٹیسٹ آیا ہے۔ پلیئر کو دس دن کے لیے قرنطین  میں بھیج دیا گیا ہے۔ ایک اور واقعے میں ، پشاور زلمی کے دو سینئر ممبران ،ایک سینئر کھلاڑی اور ان کے عملے کے ایک ممبر کو جمعہ کے روز ٹیم کے بائیو-سیکیور سسٹم سے باہر کسی شخص سے ملاقات کرکے کویڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر تین روزکے لیے قرنطین میں بھیجا گیا۔


زلمی نے اپنا افتتاحی  میچ اتوار کے روز لاہور قلندرز کے خلاف کھیلنا ہے۔ اس وقت ٹیم سینئر ممبرز کی جگہ کو پُر کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔


خلاف ورزی اس  کے تین دن بعد ہی ہوئی جب پی سی بی نے کھلاڑیوں ، سپورٹ سٹاف اور میچ آفیشلز کو کویڈ- 19 کے تمام پروٹوکولز کی سختی سے پیروی کرنے کے لئے بریفنگ دی تھی۔ہر پی ایس ایل فرنچائز کا اپنا کویڈکمپلائنس آفیسر ہوتا ہے ، جو پروٹوکول ، سینیٹائزیشن ، اور کھلاڑیوں کے درجہ حرارت کی جانچ پڑتال کی عمل آوری کا ذمہ دار ہے۔ سارا عمل ایونٹ ڈاکٹر کے ذریعہ باقاعدہ لاگو کیا جاتا ہے۔


پشاور زلمی اسکواڈ کے دونوں ممبران کو دوبارہ داخل ہونے والے پروٹوکول کے مطابق بائیو سیکیورببل میں دوبارہ داخلے سے قبل اپنے تین روزہ قرنطین کے دوران دو منفی ٹیسٹ پاس کرنے کی ضرورت ہوگی۔متاثر ہونے والے پلیئر نے پہلے ہی علامات ظاہر کر دی تھیں اور اسے اگلے 10 دن میں دو منفی ٹیسٹ کی پاس کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اسے اپنی ٹیم سے علیحدہ کردیا گیا ہے اور کوویڈ- 19  اور فٹنس ٹیسٹ پر پُورا اترنے کے بعداُسے دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا جائے گا۔


پی سی بی کے میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا ، "یہ ٹورنامنٹ کا ایک انتہائی نازک مرحلہ ہے کیونکہ فریقین کراچی میں جمع ہورہے ہیں ۔تو یہ ضروری ہے کہ ہر فریق اپنے کھلاڑیوں کوا یک تفصیلی اور مکمل بریفنگ فراہم کرے کہ مقابلے کے دوران کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا تاکہ کوئی غلط فہمی نہ ہو اور یہ ایونٹ نہ صرف کامیابی کے ساتھ شروع ہوسکے بلکہ ایک صاف اور محفوظ ماحول میں  جاری رہ سکے۔



کوئی تبصرے نہیں: