کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میچ کی ممکنہ تفصیلات سامنے آگئیں - Public News - Justwatch.pk

کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میچ کی ممکنہ تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی کنگز بمقابلہ  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کے نام اور پچھلے کھیلے گئے میچوں کی تمام تفصیل
تصویر - بشکریہ گیٹی امیجز
 

پاکستان سپر لیگ کا معرکہ آج سے شروع ہونے جا رہا ہے  جہاں  کراچی کنگز اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔ پچھلی مرتبہ کرونا کی وجہ سے کچھ میچز تماشائیوں کے بغیر کروانے پڑے تھے  لیکن اس مرتبہ پی سی بی نے احتیاطی تدابیر اپنائی ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ اس مرتبہ تمام میچز شائقین گراوَنڈ  میں بیٹھ کر دیکھ سکے گیں اور لطف اندوز ہو سکیں گے۔

 

  جیسا کہ آپکو معلوم ہے کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ 6 کا ٹائٹل پہلی مرتبہ اپنے نام کیا تھا۔  اس دفعہ بھی کراچی کنگز ٹائٹل کو جیتنے کی مکمل کوشش کریں گے۔  آج کا پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے جا رہا ہے۔

 

  پاکستان سپر لیگ کے پچھلے سیزن میں  کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان   2 میچز ہوئے جن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو برتری حاصل رہی اور ابتک کی بات کرلیں تو  ان دونوں ٹیموں کے درمیان 10میچز کھیلے گئے ہیں جن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 7 اور کراچی کنگز صرف 3 مقابلے ہی جیت سکی۔


کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کے نام۔  انور علی ، اعظم خان ، بین کٹنگ ، محمد حسنین ، محمد نواز ، نسیم شاہ ، سرفراز احمد ، زاہد محمود ،کرس گیل ، ڈیل اسٹین ، ٹام بنٹن ، عثمان خان شنواری ، کیمرون ڈیلپورٹ ، قیس احمد ، عبدا لناصر ، صائم ایوب ،اریش علی خان ، عثمان خان ، فاف ڈو پلیسیس، حسن خان


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ۔ عامر یامین ، ارشاد اقبال ، بابر اعظم ، کولن انگرام ، عماد وسیم ، محمد عامر ، شرجیل خان ، وقاص مقصود ، محمد نبی ، ڈین کرسچن ، چاڈوک والٹن ، جو کلارک ، نور احمد ، دانش عزیز ، محمد الیاس ، ذیشان ملک ، قاسم اکرم



کوئی تبصرے نہیں: