ووٹنگ کیلئے پاکستان میں پہلی ووٹنگ مشین تیار - Public News - Justwatch.pk

ووٹنگ کیلئے پاکستان میں پہلی ووٹنگ مشین تیار


  

 

مختلف نیوز ذرائع کے مطابق نیشنل انسیٹیوٹ آف الیکٹرانکس نے پاکستان میں پہلی مرتبہ الیکٹرانکس ووٹنگ مشین تیار کرلی ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا ہے  کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ اس طرح کی ووٹنگ مشین کو اپنی مدد آپ کے تحت بنایا گیا ہے۔ ووٹنگ مشین کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 

مشین کے ایک حصے میں انتخابی نشان موجود ہونگے  ،جبکہ دوسرا حصہ  پریزائیڈنگ   کے پاس موجود ہوگا۔


ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار۔

 

جس وقت ووٹر ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے کمرے میں داخل ہوگا ۔ اس وقت پریزائیڈنگ افسر مشین کو آن کر دے گا ،جس کے بعد ووٹر مشین پر موجود انتخابی نشانات میں اپنی پسند کے نشان کا انتخاب کرکے بٹن کو پریس کرے گا

 

۔ یار رہے ووٹنگ مشین  کو پریزائیڈنگ افسر ہی آن کر سکے گا اور مشین بیلٹ پیپر بھی پرنٹ کرے گی ۔ پاکستان میں اس حوالے سے ابھی تک کوئی قانون سازی عمل میں نہیں لائی گئی۔

 

 

کوئی تبصرے نہیں: