ویرات کوہلی نے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف کر دیا - Public News - Justwatch.pk

ویرات کوہلی نے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف کر دیا

virat kohli in depression

 دنیا کے ٹاپ بیٹسمن اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ میری زندگی میں ایسا وقت بھی گزرا کہ جب میں خود کو دنیا کا تنہا ترین انسان سمجھتا تھا

سابق انگلش کرکٹر مارکس نکولس کے پوڈ کاسٹ ’ناٹ جسٹ کرکٹ‘‘ کے دوران جب ویرات کوہلی سے سوال کیا گیا ’’کیا آپ بھی کبھی ڈپریشن کا شکار ہوئے یا مشکل وقت سے گزرے ہیں؟‘‘

تو اسکے جواب میں ویرات کوہلی نے کہا کہ 2014 میں دورہ انگلینڈ میں سیریز کے دوران جب میں رنز اسکور نہیں کررہا تھا تو میں خود کو دنیا کا تنہاترین انسان سمجھتا تھا۔

ویرات کوہلی نےبتایا کہ دن کا آغاز ہوتے ہی جب آپ کو یہ معلوم ہو کہ آپ آج اسکور کرنے کے قابل نہیں ہوں گے یا آپ کا بلا خاموش رہے گا تو کچھ بھی اچھا محسوس نہیں ہوتا لیکن میرا خیال ہے کہ ہر بیٹسمین اپنے کریئر کے دوران کسی نے کسی وقت اس دور سے گزرتا ہے جس وقت کچھ بھی ان کے کنٹرول میں نہیں ہوتا۔

یہ ایک ایسی صورتحال ہوتی ہے کہ دنیا کا ہر بلے باز اپنے کیرئیر کے ایک وقت پر ایسی مشکلات سے دوچار ہوتا ہے کہ 
جب وہ اپنے بلے سے بالکل بھی اسکور نہیں کر پا رہا ہوتا۔



کوئی تبصرے نہیں: