بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا - Public News - Justwatch.pk

بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
 تصویر: بشکریہ بابر اعظم ٹویٹر
 

بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا  ۔ چونکہ پاکستان سپر لیگ کا  آغاز ہوچکاہے اور پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلاڈی ایٹرز کو  سات ووکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا پہلا میچ اپنے  نام کر لیا۔ 

 

 پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ سکور بنانے کا ریکارڈ کامران اکمل کے پاس تھا, جو کہ کل کے میچ میں بابر اعظم نے توڑ دیا۔ بابر اعظم نے پی ایس ایل میں سب زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

 

 تاہم میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ کامران اکمل جو کہ پشاور زلمی کی طرف سے کھیل رہے ہیں انھوں نے56 میچز میں 1537 رنز بنا رکھے ہیں اور بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کے  48 میچز میں 1540 بنا کر ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

 

 کامران اکمل اس مرتبہ پھر پشاور زلمی کی طرف سے ایکشن میں دیکھائی دیں گے اور اس میں کوئی شک نہیں  کامران اکمل اپنا اعزاز دوبارہ حاصل کر لیں۔  کامران اکمل پاکستان سپر لیگ کے اب تک کے تمام ایڈیشن میں کامیاب بیٹسمن رہیں ہیں



کوئی تبصرے نہیں: