ڈی آر کانگو کے حملے میں اطالوی سفیر ہلاک: سینئر سفارتکار - Public News - Justwatch.pk

ڈی آر کانگو کے حملے میں اطالوی سفیر ہلاک: سینئر سفارتکار

itallion ambassador died
Photograph: Italian foreign ministry/AFP/Getty Images


سینئر سفارتکار نے اے ایف پی کو بتایا ک اٹلی کے سفیر پیر کے روز ملک کے مشرقی ڈی آر سی میں حقائق تلاش کرنے والے مشن کے دوران اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ جب وہ اقوام متحدہ کے قافلے میں سفر کر رہے تھے تو اُن کی گاڑی پر حملہ ہوا، جس میں  لوکا اٹاناسیو ایک اطالوی فوجی کے ساتھ ہی ہلاک ہوگئے۔


کنشاسا میں ذرائع نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے قافلے کو گوما کے قریب آگ لگنے کے بعد ایلچی  "لوکا اٹاناسیو "زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔


اس حملے میں دو مزید افراد بھی ہلاک ہوگئے ۔  شمالی صوبہ میں فوج کے ترجمان میجر گیلوم ڈجائک نے اے ایف پی کو آگاہ کیا ۔


پہلے بتایا گیاتھا کہ قافلے میں سوار دو افراد ہلاک اور سفیر زخمی ہوگئے ہیں۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا تیسرا شخص ڈرائیور تھا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اس حملے کے پیچھے کون تھا۔ ذمہ داری کا فوری طور پر دعوی نہیں کیا گیا تھا۔


اٹاناسیو کی موت گوما کے مونوسکو اسپتال میں ہوئی، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔


وزارت کی ویب سائٹ کے مطابق ، اٹاناسیو سن 2017 سے ہی کنشاسا میں اٹلی کے ہیڈ آف مشن مقرر تھے اور انہیں 2019 میں سفیر بنایا گیا تھا۔



کوئی تبصرے نہیں: