'یونیورس باس' کرس گیل پاکستان سپر لیگ میں دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے - Public News - Justwatch.pk

'یونیورس باس' کرس گیل پاکستان سپر لیگ میں دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے

chris gayle return to psl 6


 "یونیورس باس" کرس گیل ہفتے کے روز  سے کراچی میں شروع  ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

گیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ٹائٹل ہولڈرز کراچی کنگز کیخلاف ہونے والے  پی ایس ایل چھ کے پہلے  ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے ٹیم کے ذریعے جاری  کردہ ایک ویڈیو پیغام میں کہا :
" کائنات کا مالک یہاں پاکستان میں بالکل ٹھیک ہے۔میرے تمام پاکستان کے پرستار ، میں آپ کو تفریح ​ فراہم ​ کرنےکا منتظر ہوں ۔ لہذا آپ ہم آہنگ رہیں۔"

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے وطن واپسی سے قبل گیل تین میچز کھیلیں گے اور پھر ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں شامل ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور 13،584 رنز بنانے والےکرس  گیل پہلے دو پی ایس ایل میں کچھ خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔

اس سال ٹورنامنٹ میں بہت سے غیر ملکی کھلاڑی پہلی مرتبہ ایکشن میں نظر آئیں گے  جس میں افغانستان کے ٹاپ اسپنر راشد خان بھی شامل ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں: